31 اگست، 2022، 1:53 PM

تہران ہمیشہ ایک مستحکم، طاقتور اور پر امن عراق کے خواہاں رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران ہمیشہ ایک مستحکم، طاقتور اور پر امن عراق کے خواہاں رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہےکہ تہران ہمیشہ ایک مستحکم، پر امن، طاقتور اور علاقائی مسائل میں فعال کردار ادا کرنے والے عراق کے خواہاں رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایران کو خوشی ہے کہ اب عراق میں امن چین لوٹ آیا ہے اور وہ جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفایابی کی دعا کے ساتھ ساتھ ایک بڑے فتنے کے مرحلے کو سر کرنے میں عراقی حکومت و عوام اور وہاں کے تمام قانونی اور سرکاری اداروں کے صبر، دور اندیشی اور حکمت و درایت کی قدردانی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جیسا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ وہ عراق کے موجودہ بحران کا واحد حل آپس میں گفتگو، شہری حقوق کے تحفظ، قانون اور قانونی اداروں کے احترام اور ملکی آئین کی پاسداری میں دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے احساس ذمہ داری اور سیاسی عمل میں اپنی تعمیری شرکت کے ذریعے ایک نئی حکومت کی تشکیل کی زمین ہموار کریں گی۔تہران ہمیشہ ایک مستحکم، پر امن، طاقتور اور علاقائی مسائل میں فعال کردار ادا کرنے والے عراق کے خواہاں رہا ہے اور کبھی بھی وہ عراق میں سیاسی و قانونی عمل کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔

News ID 1912217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha